پاکستان کی بیٹنگ اور بولنگ ناکام رہیں، وسیم اکرم

، سہیل خان کو موقع دینا چاہیے تھا، یونس خان اور مصباح الحق کی جگہ میں ہوتا تو اس دورے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیتا، سوئنگ کے سلطان

ہفتہ 17 دسمبر 2016 18:08

پاکستان کی بیٹنگ اور بولنگ ناکام رہیں، وسیم اکرم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں پاکستان کی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بولنگ بھی ناکام رہی، 100,100 دیکر چار وکٹیں لینا کوئی کمال نہیں ہے ، سہیل خان کو موقع دینا چاہیے تھا، یونس خان اور مصباح الحق کی جگہ میں ہوتا تو اس دورے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیتا۔

(جاری ہے)

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کردیے، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ ناکام بیٹنگ پر نہیں بلکہ خراب بولنگ پر افسوس ہے، سہیل خان کو نہ کھلا کربھی ٹیم نے بڑی غلطی کی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ رات میں پنک بال کو کھیلنا مشکل تو ہوتا ہے لیکن ایسا بھی نہیں کہ بالکل ہی نہ کھیلا جاسکے، بیٹسمینوںکی تکنیک خراب ہے۔سابق کپتا ن نے مصباح الحق اور یونس خان کے حوالے سے کہا کہ اگر وہ ان کی جگہ ہوتے تو اس دورے کے بعد کرکٹ چھوڑ دیتے۔

متعلقہ عنوان :