پوپ کی سالگرہ پر خصوصی اسٹیمپ جاری

اسٹیمپ ویٹی کن کے پوسٹ آفس سے 19یورو میں خریدی جاسکتی ہے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 18:08

ویٹی کن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشو ا پوپ فرانسیس آج اپنی 80ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ اس موقع پرجہاں ویٹی کن میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔سالگرہ کے اس موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی اسٹیمپ بھی جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پوپ فرانسیس کے اعزاز میں جاری کی گئی یہ اسٹیمپ ویٹی کن کے پوسٹ آفس سے 19یورو میں خریدی جاسکتی ہے، جس پرپوپ فرانسیس کی تصویر کے علاوہ ویٹی کن کے جھنڈے کا رنگ بھی نمایاں ہے۔سالگرہ کے اس موقع پرویٹی کن نے خصوصی ای میل ایڈریس بھی جاری کیا ہے، جس پردنیا بھر سے لوگ نیک تمنا ئیں بھیج کراپنی خوشی کا اظہار کر سکتے ہیں۔