پاکستان میں مقیم کشمیر ی مہاجرین تحریک آزادی کشمیر کے ترجمان کا کردار ادا کریں، عبدالرشید ترابی

جہاں بھی کشمیری جس معاشرے یا سماج کا حصہ ہیں وہاں کشمیرکی آزادی کے سفیر بنے ،اجلاس سے خطاب

ہفتہ 17 دسمبر 2016 18:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیروممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پاکستان میں مقیم کشمیر ی مہاجرین تحریک آزادی کشمیر کے ترجمان کا کردار ادا کریں،پاکستان میں مقیم مہاجرین آزاد کشمیرکے سیاسی نظام کا حصہ ہیں،اس کا مقصد بھی یہی ہے کہ مہاجرین مقیم پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کو تحریک آزادی کشمیرکے تقاضوںسے ہم آہنگ رکھیں،جہاں بھی کشمیری جس معاشرے یا سماج کا حصہ ہیں وہاں کشمیرکی آزادی کے سفیر بنے ،ان خیالات کااظہارا نھوںنے جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر ضلع اسلام آباد کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس سے حریت قائد غلام محمد صفی،جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ،امیر ضلع مولانا خالد عمران خالدسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجلا س خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیریوںکی قربانیوں کی نتیجے میں تحریک آزادی کشمیرآج جس مقام پر کھڑی ہے اس کی وجہ سے پوری دنیا اس تحریک کو خالصتا کشمیریوںکی تحریک تسلیم کررہی ہے،اس رول کو عالمی سطح پر اور سفارتی محاذ پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،آزاد کشمیرکی حکومت اور پاکستان کی حکومت اور عوام اس تحریک کی پشتبانی کا حق ادا کریں،جماعت اسلامی اس تحریک کا اول روز سے حصہ ہے اور بھارتی افوا ج نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کو خاص ہدف بنایا ہے مگر ہماری کوشش ہے کہ یہ مسئلہ محض جماعت اسلامی کا مسئلہ نہ بنے بلکہ تمام جماعتوں کا مسئلہ ہو،اور تمام جماعتیں متفق اور متحدہو کر اس کے تقاضوں کو پورا کریں،تمام جماعتیں اپنے اپنے دائروں کے اندر رہتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردا را داکریں اسی کے پیش نظر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل بنائی گئی ہے،حکومت اور سیاسی جماعتیں تحریک آزادی کشمیرکے لیے درپیش چیلنج کا مقابلہ کریں،کشمیرکی آزادی اقامت دین ہمارا مشن ہے ،اقامت دین کا مشن اسی صورت پورا ہوگا جب بڑے پیمانے پر لوگوں کی نظریاتی تربیت اور کردار سازی کی جائے گی،جماعت اسلامی کے کارکن ایک حقیقی داعی کا کردار ادا کریں،اپنے گھر اپنے سماج اور معاشرے میںجماعت اسلامی کی دعوت کو پہنچائیں،مغربی تہذیبی یلغار کا مقابلہ کریں مغربی تہذیبی نے ہمارے نوجوانوں،خواتین اور خاندانی نظام کو ہدف بنایا ہوا ہے،اس لیے اپنے گھروںمیں قرآن وسنت کی دعوت کو عام کریں اپنے بچوں کو قرآن وسنت سے وابستہ کریں،ان کے کی سیرت وکردار کی تعمیر کریں،بے مقصدیت کے فتنے سے بچانے کے لیے اپنے بچوںاور نوجوانوںکو دین کی دعوت دیں اور دین کی حقانیت ان پر واضح کریں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حال ہی میں پونچھ میں گستاخی کا جو واقع پیش آیا وہ ہمارے لیے ایک چیلنج ہے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر داخلہ نے پاکستان کے ٹکڑے کرنے کی بات کی ہے حقیقت میں خود بھارت کے ٹکڑے ہونے والے ہیں یہ ٹکڑے بیرونی مداخلت سے نہیں خود نرنیدرمودی سرکاری کی انتہاپسندانہ پالیسیوںکی وجہ سے ہوںگے،ہندوستان کے اندر درجنوں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں ، اس موقع پر حریت قائد غلام محمد صفی نے کہاکہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد عالمی سطح پر موافق فضا ہے اس سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے انھوںنے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہاکہ حالات ہمارے حق میں ہیں،انھوںنے کہاکہ کشمیری آزادی کے لیے