مقبوضہ کشمیر :ڈوڈہ ، کشتواڑ کے نوجوانوں کا پیلٹ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 18:01

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے علاقوںڈوڈہ اورکشتواڑ کے نوجوانوں کی ایک ٹیم نے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے پیلٹ متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری حالیہ انتفادہ کے دوران بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے سینکڑوں کشمیری نوجوانو ں کی بصارت متاثر ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈوڈہ اور کشتوار کے رہائشیوں نے پیلٹ متاثرہ کے لیے تقریباً چھ لاکھ روپے کی خطیر رقم بھی جمع کی ہے ۔ مقبوضہ وادی کے لوگوںنے جموں خطے کے رہائشیوں کے جذبے کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :