کوئٹہ سانحہ انکوائری رپورٹ

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان مشکل میں پھنس گئے، میڈیا رپورٹس

ہفتہ 17 دسمبر 2016 17:59

․ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) 8 اگست کوکوئٹہ سانحہ کی رپورٹ کے بعد وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان مشکل میں پھنس گئے ہیں اور اس ہولناک حملے نے وزارت داخلہ نے نیکٹا اور خود ان کی ذات پر سنجیدہ سوالات الٹا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کے سینئر حکام نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے حکومت اعلی قانونی مشیروں سے مشاورت شروع کر دی ہے کہ اس رپورٹ کے مضمرات کیا ہوں گے ۔ وزیر داخلہ کو پریس کانفرنس بھی منسوخ کرنا پڑی ۔ تاہم اپوزیشن جماعتوں نے وزارت داخلہ کی مایوس کن کارکردگی اور دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے کے حوالے سے چودھری نثار علی خان کو مورد الزام ٹھرایا ہے انکوائری رپورٹ میں کالعدم تنظیموں کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔ (جاوید)