چکوال:ملٹی نیشنل کمپنی کو دھوکہ دہی اور جعلسازی سے 5کروڑ 68لاکھ روپے سے محروم کر دیا گیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 17:48

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) ملٹی نیشنل کمپنی کو دھوکہ دہی اور جعلسازی سے 5کروڑ 68لاکھ روپے سے محروم کر دیا گیا ۔ چکوال سے تعلق رکھنے والے رضا ائیر ٹریولر کمپنی کے چاروں ڈائریکٹرز کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ کانٹی نینٹل انشورنس کمپنی کے جنرل منیجر اطہر حسین نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ رضا ائیر ٹریولر کے منیجر ڈائریکٹر سید محسن رضا ولد سید ممتاز حسین شاہ ساکن وریامالنے رضا ائیر ٹریولر کے نام سے کمپنی رجسٹرڈ کروائی جس میں صائمہ مقبول زوجہ سید محسن رضا ، مدثر عباس ولد محمد ثقلین اور سید حیدر ولد ممتاز حسین شاہ ڈائریکٹر تھے ۔

جنرل منیجر مزید بتایا کہ ہماری کمپنی نے ایوٹا (IATA)کو مذکورہ رضا ٹریولر کمپنی نے 5کروڑ 68لاکھ روپے کی گارنٹی دی جس پر مذکورہ کمپنی نے مختلف اوقات میں IATAکو ادائیگی نہ کی اور ساڑھے پانچ کروڑ کی رقم ٹکٹوں کی مد میں دبا لی ۔

(جاری ہے)

رضا ٹریولر نے مذکورہ رقم کی مد میں تین عدد چیک بھی دئیے جو ڈس آنرہو گئے اس موقع پر عارف رشید خان ریکوری ڈائریکٹر عارف رشید نے بتایا کہ اب کمپنی میں مذکورہ رقم کی واپسی کیلئے قانونی ماہرین سے مشورے مکمل کر لیے ہیں او ر جلد ہی مذکورہ ملزمان کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجداری اور دیوانی مقدمات دائر کیے جائینگے اور ملزمان کیخلاف تمام آپشن استعمال کیے جائینگے

متعلقہ عنوان :