چکوال:سانحہ دوالمیال پرضلع بھر کی مختلف مساجد میں قرار داد مذمت منظور

ہفتہ 17 دسمبر 2016 17:48

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء)سانحہ دوالمیال پرضلع بھر کی مختلف مساجد میں قرار داد مذمت منظور کی گئیں اورشہید نعیم شفیق کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا جامع اسلامیہ غوثیہ چکوال میں پیر سید ریاض الحسن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان 73کے آئین کے مطابق جن لوگوں کو واحیانہ ظلم کیا ہے اُن کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تمام سامعین نے اس قرار داد کو تائید کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسلمان گرفتار افراد کے خلاف درج مقدمے کو ختم کر کے انہیں رہا کیا جائے اس موقع پر نعیم شفیق شہید کے بلند درجات کی دعا کی گئی اور شہید مغفرت کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

پیر سید ریاض الحسن شاہ نے کہا کہ قادنیوں میں صرف دو کو ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے عبادت گاہ کے اندردرجنوں لوگ شامل تھے ۔