26 ویں خیبرپختونخوا نیشنل رینکنگ گالف چیمپئن شپ میں خالد خان کی برتری

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) خالد خان آف سٹی یونیورسٹی 5 انڈر67 سکور کے ساتھ 26 ویں خیبرپختونخوا نیشنل رینکنگ چیمپئن شپ میں اپنی برتری برقرار رکھی، خالد خان نے 2 انڈر34 اور تین انڈر33 کا سکور پہلے نو ہولز اور دوسرے نو ہولز پر کیااور چار برڈیز بنائی، جبکہ چار انڈر68 کے سکور پر انٹر نیشنل گالفر محمد منیر اور اسلام آباد جمخانہ کے محمد منہاج دوسرے نمبر پر ہیں ۔

محمد منیر نے پہلے اور دوسرے نوہولز پر ٹو انڈر34 کا سکور کیا اور تین برڈیز بنائی ۔محمد منہاج نے فور انڈر32 اور پار36 کا سکور پہلے نو اور دوسرے نو ہولز پر بنائے انہوں نے چھ برڈیز اور دو سنگل بوگیز بنائی محمد آصف محمد عارف نے تین انڈر69 کا سکور کیا جس میں ون انڈر35 اور ٹو انڈر34 پہلے اور دوسرے نو ہولز پر بنائے جس میں پانچ برڈیز اور تین بوگیز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان نیوی کے انصر محمود نے بھی تین انڈر69 کا سکور کیا اور چار برڈیز اور ایک سنگل بوگی بنائی ۔کھیل کی نمایاںکارکردگی میں وصال خان سرفہرست تھے جنہوں نے ہول ان ون پانچویں ہول پر بنایااور اگر وہ ساتویں ہول پر ہول ان ون بنانے میں کامیاب ہوتے تو گاڑی جیتنے میں کامیاب ہوتے انہوں نے ٹو انڈر70 کا سکور کیا، پاکستان ٹیم کے رکن محمد نعیم ، اسلام آباد جمخانہ کے محمد زبیر نے ٹو انڈر70 کا سکور کیا جبکہ انٹر نیشنل گالفر حمزا امین نصیر خان ، فرنٹیئر کور کے ہارون رشید ، ذیشان خان ، محمد نقاش نے ایک انڈر71 کا سکور کیا ، حیدر آبا د کے افضل محسن نے پار 72 ، پشاور کے جنید خان نے ٹو اور پار 74 ، سی ڈی اے کے طالب حسین اور چنا ر گل نے پار 72 کا سکور کیا۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 220 گالفرز شرکت کررہے رہے ہیں ۔ جس کی انعامی رقم 15 لاکھ روپے ہے ۔،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد منیر نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں پاکستان اوپن جیتی ہے اس وقت پی اے ایف گالف کورس اپنی بہترین حالت میں موجود ہے ۔ محمد منیر نے کہا کہ اے پی ایس کے واقعے نے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں جو کہ ہمیشہ یاد رکھے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :