ڈپٹی کمشنر میرپور عنصر یعقوب کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل میرپور ،معمولی جرائم میں قید 17قیدیوں کو رہا کروا دیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:52

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر میرپور عنصر یعقوب کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل میرپور معمولی جرائم میں قید 17قیدیوں کو رہا کروا دیا DCمیرپور کی جیل آمد جیل سپریڈنٹ یاسر کاظمی اور داد خان نے عنصر یعقوب کا ستقبال کیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے کی ڈپٹی کمشنر کو گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا ،ڈپٹی کمشنر جیل کے مختلف شعبوں کا دورہ جیل انتظامیہ کی کارکردگی پر اظہا اطمینان،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر میرپور عنصر یعقوب نے ڈسٹرکٹ جیل میرپور کا دورہ کیا جیل پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر کا جیل سپرینڈنٹ یاسر کا ظمی اور داد خان نے انکا استقبال کیا اس موقع پر جیل کے چاک و چوبند دستے نے DCمیرپور کو گارڈ آف آرنرز بھی پیش کیا دورے کے دوران عنصر یعقوب نے جیل میں موجود کیمپیوٹر لیب،لنگر خانے،اور قیدیوں کی تربیت کیلئے قائم مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے معمولی جرائم اور سزا مکمل ہونے والے قیدیوں کو بھی رہا کروا دیا اس موقع پر DCمیرپور نے جیل انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں انتطامات اچھے ہیں اور سیکیورٹی بھی تسلی بخش ہے انھوں نے کہا کہ انتظامیہ میرپور جیل قیدیوں اور عملے کی ہر قسم کی مشکلات کا ازالہ کرے۔

متعلقہ عنوان :