آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں ،بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہیگا،رپورٹ

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔

ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہنزہ، گلگت منفی05، استور، گوپس منفی 04، کالام منفی 03، دیر، راولاکوٹ، بگروٹ منفی 02، قلات، چترال اور مالم جبہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :