سرکردہ آزادی پسند اعجاز احمد صوفی نے اسلامک پو لٹیکل پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:45

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء)اسلامک پو لٹیکل پارٹی جموں کشمیر کے تر جمان کے مطا بق سرکردہ آزادی پسند اعجاز احمد صوفی نے آج پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔

(جاری ہے)

پارٹی چیرمین محمد یوسف نقاش نے اعجاز احمد صوفی کی پارٹی میں شمولیت کو خوش آمدید قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں اور اضافہ ہو گا اور پارٹی کے باقی ممبران کی بھی حوصلہ افزائی ہو جا ئے ۔

درایں اثنا محمد یوسف نقاش نے دختر ان ملت کی محبوس سربراہ محترمہ آسیہ اندرابی پر دوبارہ پی ایس اے عائد کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ بھارت اور اس کے کٹھہ پتلیوں نے جموں کشمیر میں جنگل راج قائم کیا ہوا ہے ۔نقاش نے عظیم شہید لیڈر مقبول الہی کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہر ے رنج وغم کا اظہار کرتے ہو ئے غم زدہ خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔