مصر میں سرجری کے دوران خاتون کے پِتے سے سینکڑوں کنکر برآمد

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:45

مصر میں سرجری کے دوران خاتون کے پِتے سے سینکڑوں کنکر برآمد

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) مصر میں سرجری کے دوران خاتون کے پِتے سے سینکڑوں کنکر برآمد کرلیے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی جنوبی گورنری قنا کے ایک ہسپتال میں داخل ایک خاتون کے پتے کی سرجری کی گئی تو ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ پتے میں 475 کنکریاں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

سرجری کی مدد سے خاتون کے پتے سے تمام کنکریاں نکال لی گئی ہیں اور اب اس کی حالت بہتر ہے۔

خاتون کی سرجری کرنے والے ڈاکٹر احمد ضبیع نے بتایا کہ مریضہ کے پتے کا الٹرا سانڈ کرایا گیا تو پتا چلا کہ پتے میں بڑی مقدار میں کنکریاں موجود ہیں لیکن انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ کنکریاں اتنی زیادہ ہیں۔ خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد اس کے پتے کی سرجری کی گئی، اب اس کی حالت کافی بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :