بھارت نے غیر اعلانیہ جنگ مسلط کی ہوئی ہے ،قوم ملکرمقابلہ کرے،نکیال سیکٹر پر بچوں کی وین پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے ،عالمی برادری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے،نائب امرا جماعت اسلامی آزاد کشمیر

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:41

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے مرکزی نائب امراء نے مشترکہ طورپر کہاہے کہ بھارت نے غیر اعلانیہ جنگ مسلط کی ہوئی ہے پوری قوم مل کرمقابلہ کرے،نکیال سیکٹر پر بچوں کی وین پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے عالمی برادری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے،حکومت آزادکشمیراور حکومت پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائے،کشمیری آزادی نوشتہ دیوارہ ہے بھارت شکست خورد ہ ہے،ان خیالا ت کااظہارنائب امراء ڈاکٹر خالدمحمود،نورالباری،شیخ عقیل لرحمان ایڈووکیٹ،مشتاق ایڈووکیٹ،راجہ جہانگیر خان،ڈاکٹر مشتاق،مشترکہ طورپرکیا،انھوںنے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے اندر ظلم کی انتہاکی ہوئی ہے ،جماعت اسلامی کو ہدف بنایا ہوا ہے،نوجوانوں کو شہید کیا جارہاہے پلیٹ کنوں سے نوجوانوں اور خواتین کو بینائی سے محروم کیا جارہاہے عالمی اور اسلامی برادری کی خاموشی سے فائدہ اٹھا کر بھارت مظالم میں اضافہ کررہاہے،انھوںنے کہاکہ حکومت پاکستان OICکا سربراہی اجلاس بلوائے اور کشمیرکی آزادی کے لیے حکمت عملی ترتیب دے،اقوام متحدہ ،عالمی عدل انصاف اور دیگر اداروں کو متحرک کرے،ہندوستان بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہاہے،نریند رمودی عالمی دہشت گرد ہے اس کو عالمی دہشت گرد ڈیکلر کر کے اس کیخلاف عالمی عدل انصاف میں مقدمہ چلایا جائے،انھوںنے کہاکہ بھارت فوجیوںنے نکیال سکول وین پر حملہ کرکے اپنی دہشت گردی ثابت کردی ہے،کشمیری آزادی کیلئے پرعزم ہیں اور آزادی حاصل کرکے رہیںگے۔

متعلقہ عنوان :