کنٹرول لائن پر مسلسل بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں،عالمی برداری نوٹس لے،شیخ عقیل الرحمن

ایمبولینس ،سکول وین کو نشانہ بنانا کھلی درندگی ہے،کشمیر میں تحریک آزادی کے آگے بڑھتے ہی بھارت بوکھلا کر کنٹرول لائن پر فائرنگ شروع کردیتا ہے، بیان

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:41

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر مسلسل بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔عالمی برداری فوری طور پر نوٹس لے۔ایمبولینس اور سکول وین کو نشانہ بنانا کھلی درندگی ہے۔کشمیر میں تحریک آزادی جوں ہی آگے بڑھتی ہے تو بھارت بوکھلا کر کنٹرول لائن پر فائرنگ کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی کے عوام پر بھی مظالم کے پہاڑ توڑرہا ہے۔پیلٹ گن کے استعمال سے نہتے عوام کو بینائی سے محروم کیا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ ہے۔نہتے کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ان پر طاقت کا بے دریغ استعمال دہشتگردی ہے۔بھارت کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔عالمی اداروں کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن کے نہتے عوام پر فائرنگ کرنا ظلم ہے۔حکومت پاکستان بھارت کے مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور سیز فائرلائن کے عوام کو سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔