سرینگر، بھارتی فوجی گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:39

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی نے ایک خاتون کو دانستہ طور پر ٹکر مار دی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوئی اور ہسپتال میں دم توڑ بیٹھی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی گاڑی نے محمد رمضان نامی شہری کی اہلیہ کوبارہمولہ کے علاقے ہادی پورہ رفیع آباد میں ٹکر ماردی۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میںڈسٹرکٹ ہسپتال بارہمولہ منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگئی۔