آزاد کشمیرکی تعمیر وترقی کیلئے وزیراعظم پاکستان اربوں روپے کے میگا پراجیکٹ ،ترقیاتی منصوبوں کادل کھول کرفنڈز دینگے،مشتاق منہاس

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:39

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) آذادحکومت کے وزیراطلاعات سیاحت وآ ئی ٹی راجہ مشتاق منہاس نے کہاکہ آزاد کشمیرکی تعمیر وترقی کے لیے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اربوں روپے کے میگا پراجیکٹ اور ترقیاتی منصوبوں کادل کھول کرفنڈز دیںگے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آئندہ ہفتہ مظفرآباد تشریف لارہے ہیں اور اربوں روپے کے منصوبوں کا اعلان کریں گے ۔

مسلم لیگ ن کی حکومت ہی ملک کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس نے جولائی کے 2016کے انتخابات میں پورے آزاد کشمیرمیںمسلم لیگ ن کوبھاری منڈیٹ دے کر وزیراعظم پاکستان کی قیادت اور وژن پر بھرپور اعتماد کیا ۔مسلم لیگ ن کی حکومت آزاد کشمیر کے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش کررہی ہے جس سے آزاد کشمیرکے تمام اضلاع میں تعمیروترقی کا جال بچھایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاااظہار انہوں ضلع باغ میں اپنے دورہ کے دوران مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ساتھ سعید انقلابی ،حفیظ گفل گڑھوئی ،محمد سیلم منہاس او رمسلم لیگ ن باغ کے سرکردہ رہنما ء بھی موجود تھے وزیراطلاعات راجہ مشتا ق منہاس نے کہاکہ عوام نے جو مسلم لیگ ن کوجو بھاری منڈیٹ دیا ہے اس پرپورا اترنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا آزاد کشمیر کی تعمیروترقی کے لیے فنڈزکی کوئی کمی نہیں ہے ۔وزیر اعظم پاکستان دورہ آزاد کشمیر کے دوران میگا پراجیکٹ کااعلان کریںگے جس سے آزاد کشمیر میںتعمیر وترقی کاانقلاب پرپا ہو گیا جس سے آزا د کشمیرکے نوجوانوں کوبہتر روز گار کے مواقع میسر ہونگے ۔اورعوام کوبہتر سہولیات زندگی میسر ہونگی ۔

متعلقہ عنوان :