شکست کا ذمہ دار روس ہے، ہلیری کلنٹن

پانچ سال پہلے روسی انتخابات میں دھاندلی کی بات کی تھی ،پوتن نے اس کا غصہ نکالا،گفتگو

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:36

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) امریکہ کے حالیہ صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنی شکست کے لیے پہلی بار روس کی جانب سے کی گئی ہیکنگ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے پارٹی کے لیے چندہ دینے والوں سے کہا کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن کو ان سے ذاتی شکایت تھی کیونکہ انھوں نے پانچ سال پہلے روس کے پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کی بات کی تھی۔

(جاری ہے)

ہلیری کلنٹن نے کہاکہ پوتن نے اپنے لوگوں کے غصے کے لیے عوامی طور پر مجھے مجرم ٹھہرایا تھا۔ اس وقت انھوں نے جو کہا اور اِس انتخاب میں انھوں نے جو کیا اس کے درمیان براہ راست تعلق ہے۔روس پر ڈیموکریٹک پارٹی اور ہلیری کلنٹن کی ایک اہم اتحادی کے ای میل ہیک کرنے کا الزام ہے، لیکن روس ان الزامات کی سے تردید کرتا رہا ہے۔ہلیری نے کہاکہ یہ صرف میرے اور میری مہم پر حملہ نہیں ہے۔ یہ حملہ ہمارے ملک کے خلاف ہے۔ یہ ہماری جمہوریت کی سالمیت اور ہمارے ملک کی حفاظت سے منسلک معاملہ ہے۔ہلیری نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کی جانب سے جاری خط کا ذکر بھی کیا جس میں ان کے اہم ریاستوں میں قریبی مقابلوں میں ہارنے کی بات کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :