Live Updates

تحریک انصاف پا نا مہ کیس میں عدالتی فیصلے کے بعد اپنی حکمت عملی طے کریگی‘ میاں محمود الرشید

حالات سے بے خبرز اور پا نا مہ سے بچ نکلنے کا خواب دیکھنے والے حکمران نہیں جانتے قوم پا نا مہ پر اپنا فیصلہ کر چکی ، جنوری میں تحریک انصاف عوام میں جائیگی ،حکمرانوں کی کرپشن اور جھوٹ کو بے نقاب کریگی ‘ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاںمحمود الرشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پا نا مہ کیس میں عدالتی فیصلے کے بعد اپنی حکمت عملی طے کریگی، شریف خاندان نے عوام کو گونگلوں سمجھ رکھا ہے لیکن حالات سے بے خبرز اور پا نا مہ سے بچ نکلنے کا خواب دیکھنے والے حکمران نہیں جانتے کہ قوم پا نا مہ پر اپنا فیصلہ کر چکی ہے۔

جنوری میں تحریک انصاف عوام میں جائے گی اور حکمرانوں کی کرپشن اور جھوٹ کو بے نقاب کریگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ تحریک انصاف عدالتی فیصلوں کو تسلیم کریگی کیونکہ عدالت عظمیٰ پر مکمل اعتماد ہے اور معزز عدالت جانتی ہے یہ تحریک انصاف نہیں20کروڑ عوام کے حقوق کا مقدمہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میںمیاں محمود الر شید نے گزشتہ روز سکول بس پر بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت کو مودی سے دوستی کو بالا ئے طاق رکھتے ہوئے ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے واضح شواہد اور بیان حلفی کے باوجود کلبھوشن یادیو کیلئے نرم گوشہ اختیار کر رکھا ہے جو نہایت تکلیف دہ ہے، انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے والا بیان بھارت کی جانب سے اعلان جنگ ہے اور یہاں مذاکرت کی باتیں کی جا رہی ہیں،حکومت مصلحت سے نکل کر وو ٹوک انداز میں بھارت کو جواب دے۔

دہشت گردی سے متعلق سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ حکومت کوملک و قوم کا دفاع اولین ترجیح بنانا ہوگا، دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف موثر کارروائیوں تک امن کا قیام ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان اتفاق رائے سے تیار کیا گیا لیکن اس پر عمل درآمد کے حوالے سے حکومت نے مجرمانہ کردار ادا کیا، وقت کا تقاضہ یہ ہے کو قومی ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل کیا جائے اور سانحہ کوئٹہ پر بننے والے کمیشن کی رپورٹ میں جن حامیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی اسے فوری دور کرنا ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات