سندھ طاس معاہدے میں کوئی تبدیلی قبول نہیں، پاکستان

بھارت 2 متنازع آبی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے معاملے کو لٹکانا چاہتا ہے، ماضی میں بھی ایسا کرچکا، طارق فاطمی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) پاکستان نے سندھ طاس معاہدے میں کوئی ترمیم یا تبدیلی قبول نہ کرنے کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت 2 متنازع آبی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے معاملے کو لٹکانا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کی دفعات میں کوئی بھی ترامیم یا تبدیلیاں قبول نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوزیشن معاہدے میں شامل اصولوں کے عین مطابق ہے اور معاہدے پر صحیح معنوں میں عمل اور اس کی قدر کئے جانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ماضی میں بھی ایسی ہی حکمت عملی اختیار کی تھی اور تنازع کے دوران ہی ایک منصوبہ مکمل کرلیا تھا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر کوئی نظرثانی نہیں کی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :