طیارہ حادثے میں جاں بحق 47 افراد میں سے 44 کی میتیں لواحقین کے حوالے کی جا چکی ہیں،ترجمان پی آئی اے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی47 افراد میں سے 44 کی میتیں لواحقین کے حوالے کی جا چکی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق 11میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے چترال پہنچائی گئیں۔پی آئی اے کے سینئر افسران اور لواحقین بھی میتیوں کے ساتھ چترال پہنچے۔پی آئی اے نے میتیوں کو ان کے گھروں اور دیہات تک پہنچانے کیلئے چترال ائرپورٹ سے ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی۔

(جاری ہے)

ایک خاندان نے اسلام آباد سے چترال بذریعہ ایمبولنس آنے کو ترجیح دی جس کے تمام اخراجات پی آئی اے نے ادا کئے۔ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام پاکستانی مسافروں کی میتیں اب لواحقین کے سپرد کی جا چکی ہیں۔ صرف 3 غیر ملکی مسافروں کی میتیں ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے تک ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھی جائیں گی۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے پی آئی اے ملازمین، بالخصوص سکاؤٹس اور ایمرجنسی رسپانس کے عملے، کی جانب سے امدادی کارروائیوں میں خصوصی کردار ادا کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو پی آئی اے کیمپ اور ہسپتال میں رہنمائی فراہم کرنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :