چین نے خلیج عدن میں سکاٹ بحری بیڑہ روانہ کر دیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:18

جان جیانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) چینی بحریہ کا ایک بیڑہ ہفتے کو خلیج عدن میں ایک سکاٹ مشن کے لئے جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں جان جیانگ کی بندرگاہ سے روانہ ہو گیا ، یہ 2008ء کے بعدسے مشنوں کیلئے چینی عوامی سپاہ آزادی بحریہ کی طرف سے بھیجا جانیوالا 25واں کانوائے فلیٹ ہے ، یہ بیڑہ دو میزائل فریگیٹ ایک سپلائی شیٹ ،دوجہاز بردار ہیلی کاپٹروں ، درجنوں خصوصی حربی فوجیوں اور 700سے زیادہ ملاحوں اور افسران پر مشتمل ہے ، چینی بحری بیڑوں نے 6ہزار سے زیادہ جہازوں کی رہنمائی کی ہے اور ساٹھ سے زائد چینی اور غیرملکی جہازوں کی مدد اور کامیاب ریسکیو کیا ہے ، انہوں نے انسانی ہمدردی کی امدادی کارروائیاں اور سمندری راستے کی سکیورٹی کا تحفظ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :