چین سرخ انتباہات کے ساتھ زبردست سموگ سے نبرد آزما ہے

سڑکوں پر گاڑیوں پر پابندی ، کنڈرگارٹن اور پرائمری سکولوں کی کلاسیں اور تعمیراتی کام معطل کر دیا گیا ہے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:18

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) چین کے کم از کم 24شہروں کے آلودگی کے خاتمے کیلئے سرخ الرٹ فعال کر دیئے ہیں ، ہفتے کو بیجنگ اور ٹیان جن سمیت مشرقی چین کا بیشتر علاقہ سیاہ بادلوں سے اٹا پڑا تھا ، آلودگی کا مقابلہ کرنے کے اقدامات میں سڑکوں پر کام پر پابندی ، تعمیراتی کام اور کنڈر گارٹن اور پرائمری سکولوں میں کلاسوں کی بندش کے علاوہ فیکٹریوں سے زہریلی گیس کے اخراج میں کمی شامل ہیں ، بیجنگ نے رواں موسم سرما میں سموگ کیلئے اپنا پہلا سرخ الرٹ اس وقت فعال کر دیا جب فضا جمعہ کو کہر آلود ہونا شروع ہو گئی تو اس طرح کئی روز سے نیل گوں آسمان کا خاتمہ ہو گیا ، کنڈر گارٹن اور پرائمری سکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مسلسل شدید سموگ کی وجہ سے پیر سے بدھ تک کلاسیں معطل کردیں ، تمام روڈ کنسٹرکشن اور مینٹینینس کے مقامات کو کام روک دینے کا حکم دیا گیا ، ہفتے کو بعد دوپہر ایک بجے تک پی ایم 2.5کثافت دارالحکومت کے زیر یں علاقوں میں 200تک بڑھ گئی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فضا زبردست آلودہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات بیجنگ میونسپل این وائرو مینٹل مانیٹرنگ سینٹر نے بتائی ہے ۔توقع ہے کہ سموگ سرد فضا کی وجہ سے بدھ کی رات تک چھٹ جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :