فاریسٹرز اینڈ فاریسٹ گارڈایسوسی ایشن کی قیادت کے اہل بھی غیر جریدہ فیلڈ ملازمین ہیں ،راجہ عباس فاریسٹر

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:18

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) فاریسٹرز اینڈ فاریسٹ گارڈایسوسی ایشن کے سرکردہ اراکین محمد سلیم اعوان،راجہ عباس فاریسٹر،اور راجہ محمد عارف نے کہا ہے کہ پونچھ اور میرپور ڈویثرن کے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹریز نے ہمارے موقف کی جس انداز میں تائیدوحمایت کی ہے اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آئندہ الیکشن میں کوئی بھی رینج آفیسر حصہ لے سکتا ہے نہ ہی عہدیدار بن سکتا ہے ایسوسی ایشن فاریسٹرز ، فاریسٹ گارڈز، واچرز بیلداران ،اور نرسری مین کی نمائند تنظیم ہے،جس کی قیادت کے اہل بھی غیر جریدہ فیلڈ ملازمین ہیں ،ٹھوس ،جاندار اور واضح حمایت پر ہم تمام اضلاع کے ضلعی عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہیں گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ایوب پارک راولپنڈی میں گزشتہ دنوں منعقد ہونیوالے اجلاس میں کثرت رائے سے کیے جانے والے فیصلوں کے بار ے میں بتایا اور کہا کہ مذکورہ اجلاس میں جو بات سامنے آئی اس میں گزشتہ ایک ماہ سے دونوں جانب سے جاری ابہام کا خاتمہ ہو چکا ہے،آفیسران ہم سب کے لیے قابل احترام ہیں لیکن وہ فاریسٹرز اینڈ فاریسٹ گارڈز ایسوسی ایشن کی قیادت غیر آئینی انداز میں اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتے اور اس بات کا فیصلہ صرف مظفرآباد ڈویثرن میں ہی نہیں بلکہ پونچھ اور میرپور ڈویثرن کے عہدیداران کر چکے ہیں ،انہوں نے راجہ ناصر خان فاریسٹر کو الیکشن کمیشنر اور چئیرمین الیکشن کمیٹی نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کے الیکشن سات جنوری کے بجائے سات فروری کو ایوب پارک راولپنڈی میں ہوںگے جن میں آزاد کشمیر کے جملہ اضلاع سے عہدیداران اپنا حق رائے آزادانہ اور منصفانہ طور پر دہی استعما ل کریں گے