مقبوضہ کشمیر: قابض انتظامیہ نے آسیہ اندرابی کو ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود رہا نہیں کیا گیا ، اہلخانہ

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے دختران ملت کی غیر قانونی طور پر نظر بند سربراہ آسیہ اندرابی کو ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود رہا نہیں کیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کی کالے قانون پبلک سیفٹی کے تحت غیر قانونی نظری کالعدم قراردیتے ہوئے انکی فوری رہائی کا حکم جاری کیا تھا تاہم انہیں کرنے کے بجائے بارہمولہ جیل سے سرینگر کے زنانہ تھانے میں منتقل کیاگیا۔

آسیہ اند رابی کے اہلخانہ نے میڈ یا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے بارہمولہ جا کر جیل انتظامیہ کو ہائی کے احکامات دکھائے جس پر انتظامیہ نے کہا کہ وہ خود آسیہ اندرابی کو سرینگر لے آئے گی ۔

(جاری ہے)

اہلخانہ نے کہا کہ جیل انتظامیہ بعد ازاں آسیہ اندرابی سرینگر لے تو آئی تاہم انہیں گھر پہنچانے کے بجائے رام باغ تھانے میں نظر بند کر دیاگیا۔

انہوںنے انتظامیہ کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ اندرابی کا بیٹا بہت بیمار ہے لیکن اسکے بعد انہیں رہا نہیں کیا جا رہا۔دریں اثنامسلم دینی محاذ کے جنرل سیکرٹری محمد مقبول بٹ نے ایک بیان میں عدالتی احکامات کے باوجود آسیہ اندرابی کو رہا نہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ آسیہ اندرابی کا بیٹا بیمار ہے جبکہ انکی اپنی بھی صحت انتہائی خراب ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر آسیہ اندرابی کے ساتھ کوئی ناخوشگو ار واقعہ پیش آیا تو اسکی ذمہ دار قابض انتظامیہ ہو گئی۔