مسلم ہینڈزانٹرنیشنل نے زلزلہ،قحط سالی،حالت جنگ میںمتاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کی ہے ، نثار احمد خان

ایل او سی پر پر متاثرین کی دوبارہ آباد کاری میں تعاون پر تنظیم کے احسن اقدام کی قدر کرتے ہیں ، وزیر برقیات ،قانون و پارلیمانی لیڈر

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:40

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) آزادکشمیرکے وزیربرقیات،قانون،پارلیمانی امورراجہ نثاراحمدخان نے کہاہے کہ مسلم ہینڈزانٹرنیشنل سطح کی این جی اوہے جس نے زلزلہ،قحط سالی،حالت جنگ میںمتاثرہونے والے لوگوںکی آبادکاری،بحالی اوراشیاء خردونوش کی صورت میںبھرپورمددکی اس وقت بھی لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی تنظیم کی طرف سے امدادکی جارہی ہے جوکہ احسن اقدام ہے جس پرآزادکشمیرحکومت مسلم ہینڈزانٹرنیشنل کے جذبہ اوراس کی ساری ٹیم کی قدرکرتی ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے مسلم ہینڈزانٹرنیشنل کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے متاثرین کوتقسیم کئے گئے امدادی پیکجزکے سلسلہ میںمنعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مسلم ہینڈزانٹرنیشنل کی طرف سے ایک سوپچاس امدادی پیکجزتقسیم کئے گئے فی امدادی پییکج میںچینی،آٹا،دال،چاول،پتی،برتن اورکمبل شامل تھے جومتاثرین لائن آف کنٹرول کودیئے گئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے منیجرجاویدگیلانی،ایریامنیجر حافظ شفیق،وسیم مصطفائی،آفتاب عارف لون،سیدمظہرودیگرنے بھی خطاب کیا۔وزیرحکومت نے کہاکہ حکومت اکیلے کچھ نہیںکرسکتی جب تک این جی اوزکی شراکت نہ ہو مسلم ہینڈزانٹرنیشنل نے عالمی سطح پرقدرتی آفات اورجنگوںکے متاثرہ افراد کی بھرپورمددکی کچھ ہفتے قبل انڈین فائرنگ سے متاثرہونے والے لائن آف کنٹرول کے متاثرین کاہم سب نے خیال رکھاوزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف لائن آف کنٹرول کے متاثرہ علاقوںکاجلددورہ کرینگے اورمتاثرین کومعاوضہ جات بھی اداکرینگے عالمی برادری انڈین ظلم وستم کانوٹس لے اورکشمیریوںکوان کاحق آزادی دلوانے میںاپناکرداراداکرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے تین ہفتے کے وقفے کے بعد نکیال سیکٹر میں سکول بس پر گولہ باری کی جس سے بس ڈرائیور شہید ار آٹھ معصوم بچے زخمی ہوئے بھارت بزدلی کا مظاہرہ کر رہا ہے پاک فوج کے جوان بھارت کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں عالمی برادری بھارتی درندگی کا نوٹس لی

متعلقہ عنوان :