کارکنان صفوںمیں اتحاد رکھیں اور جدوجہد جاری رکھیں ‘شہید بھٹو کا نواسہ اور شہید بی بی کا لخت جگر جلد ملک کے وزیراعظم ہوگا آزادکشمیر کے بھٹو چوہدری محمد یاسین ہے‘ پارٹی کو فعال کرنے اور مضبوط کرنے میں اپنا کردارادا کررہے ہیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء شاہد محمود راٹھور کی بات چیت

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:34

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء شاہد محمود راٹھور نے کہا ہے کہ کارکنان اپنی صفوںمیں اتحاد رکھیں اور جدوجہد جاری رکھیں انشاء اللہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا لخت جگر جلد ملک کے وزیراعظم ہونگے ۔ انہوںنے کہا کہ آزادکشمیر کے بھٹو چوہدری محمد یاسین ہے ۔

پارٹی کو فعال کرنے اور مضبوط کرنے میں اپنا کردارادا کررہے ہیں۔ جس سے پیپلزپارٹی انشاء اللہ مضبوط ہو رہی ہے ۔ یہ بات انہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انہوںنے کہا کہ سابق وزیر مال اور ایم ایل اے چوہدری علی شان سونی خطہ سماہنی کے اندر بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے کیلئے بھرپور کردارادا کیا ہے ۔ اس سے پہلے جو خاندان سیاست میں تھے وہ فیملیوں کو آپس میں لڑا کر سیاسی کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

علی شان سونی نے اپنے قبیلے کو ایک لڑی میںپرو دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وہ دس سال وزیر مال رہے اور ایک انچ جگہ کی ہیر پھیر ثابت نہیں ہو سکی لوگ تو ایک سال کیلئے وزیر مال بنتے ہیں اور مسجد کیلئے جگہ نہیں رہتی نالے اورکسی بھی الاٹ ہو جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ علی شان سونی نے رواداری اور مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا اور تمام برادریوں کو ساتھ لے کر چلے غریب پرور اور زندہ دل انسان ہیں۔

غربیوں کی دعائیں انکے ساتھ ہیں۔ وہ حکومت میں نہ بھی ہوں مگر عوام کے دلوںمیں ہیں ۔ شاہد راٹھور نے کہا کہ ہم چوہدری محمد سعید کو مبارکباد دیتے ہیں انہیں وزارت مبارک ہو۔ جو لوگ چوہدری سعید سے تحفے وصول کر تے تھے اب انہیں مبارکباد تک نہیں دے رہے وہ منتخب نمائندے ہیں عوام نے انہیں اعتماد کا اووٹ دیا دیا ہے انکے پاس پانچ سال ہیں اگر کارکردگی دکھائیں گے تو دوبارہ ایم ایل اے بن سکتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ چوہدری سعید صلاحیتوں کے مالک ہیں انکی صلاحیت کے مطابق وزارت نہیں دی گئی ۔ مگر امید رہے کہ جو وزارت ملی اسے اچھے طریقے سے چلائیں گے ۔ انہیں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے کی جدوجہد کرنی چاہیے پیپلزپارٹی نے پانچ سال پورے کیے اب ن لیگ کو بھی پانچ سال پورے کرنے میں پیپلزپارٹی ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میرپور کے عوام لوگوں کو چوہدری سعید کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیے اور صبر رکھنا چاہیے وہ کوئی کام بھی فٹا فٹ نہیں کر سکتے ۔

متعلقہ عنوان :