Live Updates

حکمران قوم کو بد ترین معاشی استحصال کی جانب دھکیل رہے ہیں۔عمران خان

قومیں سڑکیں اور پل بنانے سے نہیں بلکہ نسلوں پر خرچ کرنے اور سرمایہ کاری کرنے سے بنتی ہیں۔ کستان فی کس آمدن میں سنگا پور سے بھی پیچھے رہ گیا ہے ۔ بد قسمتی سے ہم ابھی بھی اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبے بنا رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا تقریب سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 دسمبر 2016 13:55

حکمران قوم کو بد ترین معاشی استحصال کی جانب دھکیل رہے ہیں۔عمران خان

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 دسمبر 2016ء) :پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے لاہور میں نمل یونیورسٹی کی کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب میں عمران خان نے طلبا میں اسناد بھی تقسیم کیں۔ نمل یونیورسٹی میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ والدین کے لیے آج خوشی کا دن ہے انہیں مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم میں والدین کی دلچسپی ضرور ی ہے۔

والدین جتنی دلچسپی لیں گے ، بچے اتنا ہی آگے جائیں گے۔ ہمیں اپنے ملک میں قوموں پر سرمایہ کاری کی ضرور ت ہے۔ آکسفورڈ سمیت انگلینڈ کے دو اداروں نے زندگی کے ہر شعبوں میں اہم لوگ دئے ہیں۔میری خواہش ہے کہ نمل یونیورسٹی میں طلبا باہر سے پڑھنے آئیں۔نمل یونیورسٹی آکسفورڈ لیول کا تعلیمی ادارہ ہے ۔

(جاری ہے)

آگے جا کر نمل یونیورسٹی پاکستان کا ایجوکیشن اور نالج سینٹر بنے گا۔

اور میں بھی سیاسی معاملات سے فارغ ہونے کے بعد آ کر اس پر پورا زور لگاﺅں گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ قومیں اور ملک سڑکیں اور پل بنانے سے نہیں بلکہ نسلوں پر خرچ کرنے اور سرمایہ کاری کرنے سے بنتے ہیں۔آزادی ملنے کے بعد قوم پر کوئی سرمایہ کاری نہیں کی۔ہمارے ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے۔اسکول پیسے بنانے کی دکانیں بن گئے ہیں۔ لیکن بد قسمتی سے ہم اب بھی اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبے بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سنگا پور اور پاکستان 60کی دہائی میں ایک جیسے تھے لیکن اب اس چھوٹے سے جزیرے کی برآمدات پاکستان سے کہیں زیادہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان فی کس آمدن میں سنگا پور سے بھی پیچھے رہ گیا ہے ۔ کامیاب ہونے والے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندگی گزارنے کو سب دو طرح دیکھتے ہیں۔ لیکن میں یہ کہوں گا کہ آپ جب بھی خواب کے پیچھے جانا چاہیں تو ہمیشہ خود پر اعتماد رکھیں۔ ہار سے ڈرنے والے بننے کی بجائے خوف پر قابو پانا سیکھیں کیونکہ کامیاب ہمیشہ وہی ہوتا ہے جو ہارنے سے نہیں ڈرتا ۔ جو ہار سے ڈرتا ہے اسے کبھی جیتنا نہیں آتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات