اقوام متحدہ کا فلپائنی صدر سے ماورائے قانون ہلاکتوں کی انکوائری کرنے کی اجازت دینے کامطالبہ

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:32

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) اقوام متحدہ نے فلپائنی صدر سے ماورائے قانون ہلاکتوں کی انکوائری کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک سینیئر ماہر نے فلپائن کے صدر ڈوٹیرٹے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں ماورائے قانون ہلاکتوں کی انکوائری کرنے کی اجازت دیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فلپائن کے وزیر خارجہ پرفیکٹو یاسے نے بتایا ہے کہ اگلے برس اقوام متحدہ کے خصوصی ماہر اگنس کالامارڈ کے دورے کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔کالامارڈ نے منیلا حکومت کی انکوائری سے متعلق شرائط اور حدود کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کالامارڈ کا کہنا ہے کہ وہ تفتیشی عمل کو اقوام متحدہ کی طے کردہ ضوابط کی روشنی میں پورا کرنا چاہتے ہیں تا کہ اِس تفتیشی عمل کے دوران ان کی آزادی کو صلب نہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :