فرانس میں مہاجرین کے مرکز میں آتشزدگی، 2افراد شدید زخمی،واقعے کی تحقیقات شروع

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:32

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) فرانس میں مہاجرین کے مرکز میں آتشزدگی کے واقعے میں 2افراد شدید زخمی ہوگئے ،پولیس نے آتشزدگی کے واقعے کی فوجداری تفتیش شروع کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں مہاجرین کے مرکز میں آتشزدگی کے واقعے میں 2افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اس واقعے میں دو مہاجرین آگ لگنے کے بعد کھڑکی سے باہر کودنے سے زخمی ہوئے۔ پانچ دیگر افراد کو ہلکی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔فرانسیسی پولیس نے مہاجرین کے مرکز میں لگنے والی آگ کی فوجداری تفتیش شروع کر دی ہے۔ ۔ مہاجرین کا یہ مرکز نان ٹیر نامی شہر میں قائم ہے اور یہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے تقریبا بارہ کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔

متعلقہ عنوان :