اوباما کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی طبیعت بگڑ گئی ،امریکی صدر نے ڈاکٹر کو طلب کرلیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) امریکی صدر براک اوباما کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی طبیعت بگڑ گئی جس پر اوباما نے ڈاکٹر کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر براک اوباما سال کی آخری پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ اس دوران کوریج کیلئے آئے صحافی کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ بے ہو ش ہو کر زمین پر گر گیا ۔واقعے کے بعد امریکی صدر نے صحافی کیلئے ڈاکٹر کو بلانے کی ہدایت کی جس نے آکر صحافی کو طبی امداد دینے کے بعد پریس کانفرنس والے مقام سے باہر کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :