پچاس سالہ شخص نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

صغیر کے چار بچے معذور ہیں ،اہلیہ سے بھی جھگڑا چل رہا تھا ‘ پولیس

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) مانگا منڈی میں پچاس سالہ شخص نے گھریلو حالات سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کر لیا ،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تالاب سرائے گائوں کے رہائشی پچاس سالہ صغیر کے چار بچے معذور ہیں جبکہ اس کا اپنی اہلیہ سے بھی جھگڑا چل رہا تھا ۔ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر صغیر نے گزشتہ روز اپنے سینے میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :