قندھار کے ایئر پورٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سی5خواتین سکیورٹی اہلکار ہلاک

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:22

قندھار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) افغانستان میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ قندھار کے ایئر پورٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پانچ خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق قندھار کے گورنر کی ترجمان نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح خواتین سکیورٹی اہلکار اپنی ملازمت پر ایئر پورٹ آ رہی تھیں کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے اس وین پر حملہ کیا۔

ترجمان سمیم خپلواک نے بتایا کہ اس حملے میں پانچ خواتین اور اٴْن کے ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔حملے کے حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔ترجمان نے کہا کہ پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ یہ خواتین قندھار کے ایئرپورٹ پر سفر کرنے والی خواتین مسافروں کو تلاشی لیتی تھیں۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی قندھار طالبان نے کئی حملے کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :