چین کا یوکرائن کیلئے ریسکیوآلات کا عطیہ

عطیے میں سات ملین ڈالر کی مشینری ، گاڑیاں اوردیگر سامان شامل ہے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:22

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) چینی حکومت نے سات ملین امریکی ڈالر مالیت کے ریسکیو آلات یوکرائن کو عطیہ کئے ہیں ، ان عطیات کا مقصد ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اہلکاروں اور شہریوں کی جان بچانے میں مدد دینا ہے ،عطیہ کئے جانیوالے آلات میں ریسکیو گیئر کی32 سیٹ ، 25ریسکیو گاڑیاں ، مشینری ، کرینز ، بلڈوزر ، گندگی ہٹانے والی مشینیں اور کچرا لے جانیوالے ٹرک شامل ہیں ، ریسکیو سامان ایک خصوصی تقریب میں چینی سفیر ڈو ووئی نے یوکرائن کے وزیر داخلہ آرسن آواکوف کے حوالے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ یہ سامان دونوں ملکوں کی حکومت اور عوام کے درمیان دوستی کی علامت ہے ۔یاد رہے کہ دونوں ملک دوہفتے بعد سفارتی تعلقات کی 25ویں سالگرہ منائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :