چینی کمپنی نے یونانی گرڈ کے 24فیصد حصص خرید لئے

چینی سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر اعتماد حاصل کر لیا ہے ، یونانی حکام

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:22

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) چینی کمپنی نے 320ملین یورو (334ملین امریکی ڈالر ) کے ایک سودے پر گریک پاور گرڈ کی خریداری کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق چینی کمپنی کو گرڈ کے 24فیصد حصص منتقل ہو جائیں گے ،یہ معاہدہ چینی کمپنی سٹیٹ گرڈ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ایس جی آئی ڈی ) اور گریک پبلک پاور کارپوریشن (پی پی سی ) کے درمیان طے پایا ہے ، چینی کمپنی نے اکتوبر 2016ء میں ایک بین الاقوامی ٹینڈر حاصل کر لیا تھا اور ریکارڈ مدت میں کمپلیکس کے فروخت کے عمل کو مکمل کر لیا تھا ۔

یہ بات پی پی سی کے چیئر مین اور سی ای او مونولس نے معاہدے پر دستخطوں کے سلسلے میں خصوصی تقریب کے دوران بتائی ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے یونان کے افسران نے معاہدے کا خیرمقدم کیا اور اسے سٹرٹیجک شراکت داری سے تعبیر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :