عالمی امن اور ترقی کا انحصار پاک چین تعلقات پر ہے

اب دیکھنا ہے کہ وہ دوطرفہ مفادات کا کس حد تک احترام کرتے ہیں ، ہینری کسنجر

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:22

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) بین الاقوامی امن و ترقی کا انحصار امریکہ اور چین کے ایک دوسرے کے مفادات کا احترام کرنے کی اہلیت پر ہے اور یہ کہ وہ اپنے اہم مفادات کو کس طرح ممکنہ تعاون میں تبدیل کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ترانوے سالہ سفارتکار اور سابق امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ ڈاکٹر ہینری کسنجر نے یہاں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی امن و خوشحالی کا دارو مدار چین اور امریکہ کی اس اہلیت پر ہے کہ وہ ایک دوسرے کے مفادات کا کس حد تک احترام کرتے ہیں اور اپنے اہم مفادات کو ممکنہ تعاون میں کس طرح تبدیل کرتے ہیں ۔سابق امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ ڈاکٹر ہینری کسنجر کو چین روس تعلقات کی قومی کمیٹی نے چین کے ساتھ تعلقات پروان چڑھانے میں تعمیری کردار ادا کرنے پر ایوارڈ دیا ہے ،سی وی سٹاف اینڈ کمپنی کے سی ای او اور چیئر مین اکیانوے سالہ مورسس گرین برگ کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امریکی ایئر لائن کی بھی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مثبت کردار ادا کرنے پر تحسین کی گئی ،گذشتہ تیس برسوں سے یونائٹیڈ ایئر لائن نے چین کے لئے اپنی سروس شروع کر رکھی ہے اور اس نے چین کے بڑے شہروں کیلئے براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو چین کے چھ شہروں کیلئے ہفتہ میں سو پروازیں چلاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :