مسلم لیگ (ن)کی حکومت کی طرف سے عوام کوثمرات مل رہے ہیں‘وزیراعظم فاروق حیدراوروزیربرقیات‘قانون راجہ نثار احمدخان عوامی مسائل کے حل،گڈگورننس،میرٹ کی بحالی کے لیے بھرپورکرداراداکررہے ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنماحاجی راجہ واصف کی بات چیت

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:16

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماحاجی راجہ واصف آف سرہوٹہ نے کہاہے کہ ن لیگ کی حکومت کی طرف سے عوام کوثمرات مل رہے ہیں،وزیراعظم راجہ فاروق حیدراوروزیربرقیات،قانون وپارلیمانی امورراجہ نثاراحمدخان عوامی مسائل کے حل،گڈگورننس،میرٹ کی بحالی کے لیے بھرپورکرداراداکررہے ہیں‘آزادکشمیرمیںن لیگ کی حکومت قائم ہونے کے بعدعوام کے اندرپائی جانے والی مایوسیوںاورمحرومیوںکاازالہ ہواہے ن لیگ کی حکومت عوامی حکومت ہے ن لیگ نے جب اقتدارسنبھالاتومالی مشکلات کے ساتھ ساتھ دیگرکوئی مسائل کاسامناکرناپڑالیکن وزیراعظم راجہ فاروق حیدراورانتہائی زیرک،ذہین اوردوراندیش سوچ رکھنے والے وزیربرقیات راجہ نثاراحمدخان کی بہترین حکمت عملی اوربروقت درست فیصلوںکے باعث آج ن لیگ کی حکومت آزادکشمیرکے اندرتعمیروترقی کی راہ پرگامزن ہے پیپلزپارٹی کے دورمیںپائی جانے والی عوامی مایوسی کودورکرتے ہوئے ن لیگ کی حکومت عوام کوان کے دہلیزپرانصاف فراہم کررہی ہے حاجی راجہ واصف نے کہاکہ کارکنان صبرکادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں وزیراعظم راجہ فاروق حیدراوروزیربرقیات راجہ نثاراحمد کارکنان میںپائی جانے والی تشویش سے آگاہ ہیںکارکنان صبروتحمل کامظاہرہ کریںانشاء اللہ کارکنان کوان کاجائزمقام ملے گااورکارکنان ایڈجسٹ ہونگے وزیربرقیات قانون وپارلیمانی امورراجہ نثاراحمدخان چوبیس گھنٹے عوامی مسائل کے حل،گڈگورننس اورمیرٹ کی بحالی کے لیے کوشاںہیںیہی وجہ ہے کہ آج وادی بناہ کھوئیرٹہ کے اندرنوجوان کے چہروںپرخوشی اورامیدکی کرنیںنظرآرہی ہیںراجہ نثاراحمدخان کی صورت وادی بناہ کھوئیرٹہ کوعوامی لیڈرملاہے حاجی راجہ واصف نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف کے دورہ آزادکشمیرسے آزادکشمیرکومیگاپراجیکٹس ملیںگے وزیراعظم نوازشریف پاکستان کے ساتھ ساتھ آزادکشمیرکی ترقی کے بھی خواہاںہیںاورانہیںکشمیریوںسے بے پناہ محبت ہے جس کاعملی مظاہرہ ان کے بے شمارآزادکشمیرکے دوروںسے ثابت ہوتاہے۔