میونسپل کارپوریشن میرپور کے ملازم چوہدری صابر حسین چیچی مرحوم کو اشک بار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:16

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء)میونسپل کارپوریشن میرپور کے ہر دل عزیز ملازم چوہدری صابر حسین چیچی مرحوم کو ہزاروں آہوں سسکیوں اور اشک بار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ مرکزی عید گاہ ایف ون کے وسیع و عریض احاطہ میں بزرگ عالم دین مولانا محمدبشیر مصطفوی کی امامت میںادا کی گئی جس میں سابق وزیر چوہدری محمد اسماعیل ممبر اسمبلی ، چوہدری محمد اشرف سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر ، چوہدری محمد یعقوب سابق ممبر کشمیر کونسل ، چوہدری محمد رفیق نیئر سابق وزیر صحت آزادکشمیر ، ڈی سی بحالیات چوہدری محمد اشرف ،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رضا، ڈاکٹر محمد امین ، الحاج غلام رسول عوامی ، سابق کمشنر راجہ فضل حسین ، صدر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم ، سہیل شجاع مجاہد ، علامہ احسان رضوی ، جسٹس منشاء غوث مغل ، ممتاز بینکار راجہ عارف خان ، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل قاضی ارشد ندیم ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری غلام یاسین ، اسسٹیٹ آفیسر بلدیہ اشفاق احمدنور ، صاحبزادہ چوہدری عبدالرحمن ، سابق جج یونس طاہر مغل ، چوہدری محمد راسب سابق اے سی ، وکلاء ،سرکاری آفیسران ، سابق کونسلروں ، تاجروں ، صحافیوں ، علماء کرام ، طلبہ اور ہر شعبہ زندگی کے علاوہ آزادکشمیر و پنجاب کے کئی اضلاع سے قافلوں کی صورت میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مرحوم کی عوامی مقبولیت و سماجی شہرت کی وجہ سے نماز جنازہ کا اجتماع تاریخ ساز تھا اور ان کے دوست احباب اور رشتہ داروں کی آنکھوں سے گویا آنسوئوں کی جھری لگی ہوئی تھی ان رقت آمیز مناظر میں صدر میاں محمدبخش سوسائٹی کے ڈی چوہدری نے تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کی پیروی کرنے والے دنیا میں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے اور آخرت میںبھی سرخرو ہوتے ہیں۔

تہذیب اخلاق، رواداری اور احترام آدمیت ایک اچھے مسلمان کی صفات اور اوصاف ہیں جو اسے دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں۔ صابر حسین چیچی مرحوم ان مثالی صفات اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کی حامل مرنجان مرنج شخصیت تھے جو اپنی ان خوبیوں کی بدولت ہمیشہ لوگوں کے دلوںمیں زندہ رہیں گے ۔ کے ڈی چوہدری نے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موت و حیات کا یہ سلسلہ اللہ تعالیٰ نے اس لیے قائم کیا ہے کہ وہ ہمارے اعمال اور کردار کی جانچ کرئے کہ کون اچھے کام کرتا ہے اور کون برے کام کرتا ہے ۔

پہلی زندگی میںیہ امتحان ہوا اور دوسری زندگی میںاس کامکمل نتیجہ دکھلا دیا اور موت نہ ہوتی تو لوگ مبتداء اور منتہی سے غافل اور بے فکر ہو کر عمل ہی چھوڑ بیٹھتے اور اگر دوبارہ زندہ نہ کیے جاتے تو پھر بھلے اور برے کا بدلہ کہاں سے ملتا ۔ کے ڈی چوہدری نے کہا کہ آج لوگ موت بھول گئے روزانہ اٹھتے جنازے دیکھنے کے باوجود غیر اسلامی سرگرمیوں میں مشغول ہو گئے ۔

ہم قرآن کی تعلیمات اور احادیث کے احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے زوال پذیر ہیں ۔ کامیابی کا واحد راستہ یہی ہے کہ اپنی زندگیاں اسلامی سانچے میں ڈھالیں ۔ بزرگوں کا ادب اور چھوٹوں کے سرپر دست شفقت رکھیں ۔ صابر حسین چیچی مہمان نوازی حسن اخلاق اور اعلیٰ معاشرتی عادات کی وجہ سے ہمارے شہر میں عزت و وقار کی علامت تھے جنازہ میں شریک ہزاروں کی تعداد اس کا ثبو ت ہے ۔ مولانا محمدبشیر مصطفوی نے لوگوں سے اپیل کی کہ اپنے گھروں میںمحافل میلاد کا اہتمام کیا کریں ۔ انہوںنے کہا کہ قادیانیوں نے 12ربیع الاول کو چکوال میں میلاد النبی ؐ کے جلوس پر حملہ کر کے مسلمانوں کی غیرت چیلنج کی ہے سب کو باہم مل کر ناموس رسالت ؐ کیلئے کام کرنا ہوگا۔