جرمن سوشل ڈیموکریٹک سیاستدان جنسی استحصال کے الزام میں گرفتار

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:12

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) جرمن صوبہ باویریا میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سیاستدان لِینٴْس فؤرسٹر پولیس کی تحویل میں ہی رہیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ضلعی عدالت نے بتایا کہ اکیاون سالہ فؤرسٹر اس مقدمے کی پہلی سماعت میں جج کو مطمئن نہیں کر سکے۔

(جاری ہے)

انہیں جنسی استحصال اور بچوں کی فحش فلمیں رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ،ذرائع نے بتایا کہ سوشل ڈیموکریٹ سیاستدان نے ایک جسم فروش خاتون کے ساتھ کیے جانے والے جنسی عمل کو خفیہ طور پر ریکارڈ بھی کیا۔ تاہم اس کے بعد ان دونوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں فؤرسٹر نے اس خاتون کر زخمی کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :