جنوبی کوریائی صدر کے مواخذے کی قانونی اساس موجود نہیں، وکلائے دفاع

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:12

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء)جنوبی کوریا کی خاتون صدر پارک گٴْن ہًے کے وکلائے دفاع نے ملک کی دستوری عدالت میں پارلیمان میں منظور ہونے والی قرارداد کے تناظر میں دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مواخذے کی بنیادی وجوہات موجود نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق خاتون صدر کو منصب سے ہٹانے کی ایک قرارداد پارلیمنٹ میں منظور ہو چکی ہے اور اب دستوری عدالت کی جانب سے قرارداد کی روشنی میں مواخذے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اعلیٰ عدالت کے فیصلے کے بعد ہی مواخذے کا عمل شروع ہو گا۔ خاتون صدر ہًے کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے ایک اسکینڈل کا سامنا ہے۔ وکلائے دفاع کی جانب سے چوبیس صفحات پر مبنی دلائل تحریری طور پر بھی جمع کرائے گئے ہیں۔