مشرقی حلب سے انخلاء کا عمل رکنے کی متضاد اطلاعات موصول

حلب سے انخلاء کا عمل مکمل ہو گیا،روسی وزارت دفاع/باغیوں کی روسی دعوے کی تردید

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:12

حلب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء)مشرقی حلب سے عام شہریوں اور جنگجوؤں کے انخلاء میں تعطّل کے حوالے سے متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مشرقی حلب سے عام شہریوں اور باغیوں کے انخلاء کا عمل مکمل ہو گیا ہے جبکہ باغی ذرائع نے اس خبر کی تردید کی ہے۔ شامی حکومت کے دفاعی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مشرقی حلب سے انخلاء کے عمل کے رکنے کی وجہ باغیوں کی جانب سے امن معاہدے پر مکمل طور پر عمل نہ کرنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ احرار الشام اور دیگر باغی تنظیمیں ترک درخواست کے باوجود بسوں اور ایمبیولنسوں کو الفوعہ اور کفریا نامی گاؤں میں داخل نہیں ہونے دے رہیں۔