ہالینڈ میں بیس ملین یورو کی کوکین برآمد،دس ملزم گرفتار

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:12

ہالینڈ میں بیس ملین یورو کی کوکین برآمد،دس ملزم گرفتار
ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) ہالینڈ کے کسٹم حکام نے تین سو کلو گرام کوکین برآمد کرلی ۔اس سلسلے میں دس سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اِن پر الزام ہے کہ یہ لوگ اٴْن کنٹینرز کو کھولنے کی کوشش کر رہے تھے، جن میں کوکین موجود تھی۔

(جاری ہے)

روٹرڈیم یورپ کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ روٹرڈیم کی بندرگاہ پر یہ کوکین خشک اور منجمد سبزیوں کے ایک کنٹینر میں چھپائی گئی تھی۔

عام منڈی میں اس کی قیمت بیس ملین یورو کے لگ بھگ بنتی ہے۔ اس سلسلے میں دس سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اِن پر الزام ہے کہ یہ لوگ اٴْن کنٹینرز کو کھولنے کی کوشش کر رہے تھے، جن میں کوکین موجود تھی۔ روٹرڈیم یورپ کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔

متعلقہ عنوان :