یونانی وزیر اعظم کا جرمن حکومت سے اپنے اصلاحاتی منصوبے کی حمایت کا مطالبہ

ہفتہ 17 دسمبر 2016 13:41

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) یونانی وزیر اعظم الیکسس سپراس نے جرمن حکومت سے اپنے اصلاحاتی منصوبے کی حمایت کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے دورہ جرمنی کے دوران چانسلر انجیلا میرکل سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ یونان کسی بحران کا حصہ نہیں بلکہ اس کا حل بننا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کافی حد تک اپنے اہداف حاصل کر چکی ہے۔ سپراس نے بتایا کہ ایک طویل وقفے کے بعد یونان کی اقتصادیات میں اگلے برس2.7 فیصد کی نمو متوقع ہے۔ میرکل نے اس موقع پر دونوں ممالک کے باہمی روابط کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :