ملازمتوں پر سب سے پہلا حق سوئس شہریوں کا ہو گا،تارکین وطن کے خلاف سوئٹزرلینڈ میں قانون منظور

ہفتہ 17 دسمبر 2016 13:41

برن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) سوئس پارلیمان نے ایک نئے قانون کی منظوری دیدی جس کے تحت ملک میں ملازمتوں پر سب سے پہلا حق سوئس شہریوں کا ہو گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئس پارلیمان نے نئے قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت ملک میں ملازمتوں پر سب سے پہلا حق سوئس شہریوں کا ہو گا۔

(جاری ہے)

یورپی کمیشن کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ قانون مثبت سمت میں ایک قدم ہے، کیوں کہ اس میں یورپی شہریوں کے لیے کوئی خاص کوٹہ مقرر کر کے ان کی ملازمتوں کے مواقع کو محدود نہیں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ اگر سوئٹزرلینڈ ایسا کوئی سخت قانون منظور کرتا ہے، تو اس کے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :