بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی بچوں کے والدین کی جانب سے فوری امداد فراہم کرنے پر ریسکیو ٹیم کا شکریہ

ہفتہ 17 دسمبر 2016 13:03

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) بھارتی افواج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں کے والدین نے الخدمت کے رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا جنھوںنے فوری طورپر ریسکیوکرتے ہوئے بچوںکی جان بچانے کااہتمام کیا،ان خیالات کااظہار انھوںنے ہسپتال میں اپنے بچوں کی خیریت درفافت کرنے کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،زخموں بچوں کے والدین نے کہاکہ ہم سب الخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروںکے شکرگزار ہیں کہ وہ فوری طورپر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ہمارے بچوں کو ہسپتال تک پہنچایا،انھوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ ایسے ادارے اور اس کے رضاکاروں کو سلامت رکھے جو مصیبت کی گھڑی میں کام آتے ہیں اور عوام کی خدمت کرتے ہیں،ایسے لوگوںسے اللہ بھی خوش ہوتا ہے اور اس کی مخلوق بھی خوش ہوتی ہے ہمارے اسلام کی تعلیمات بھی یہی ہیں کہ مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی مدد کی جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ الخدمت فائونڈیشن امدادی سرگرمیوںمیں مصروف رہتی ہے الخدمت انتظامیہ نے اپنے رضاکاروںا ور اپنی تمام ایمبولینسز کو احکاما ت جاری کیے ہوئے ہیں کہ وہ سیز فائر لائن کے قریبی علاقوں میں موجود رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں اپنے بھائیوں کی مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :