باطل نظام سے ٹکرانے کا عزم ہی مصطفوی و حسینی سیاست ہے‘ باطل نظام کو پالنا یزیدی سیاست ہے سیرت مصطفی میں ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہے ‘ قرآنی تعلیمات پر عمل کر کے ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں

علامہ راشد مصطفوی کامنعقدہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ؐ سے خطاب

ہفتہ 17 دسمبر 2016 13:03

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء)باطل نظام سے ٹکرانے کا عزم ہی مصطفوی و حسینی سیاست ہے‘ باطل نظام کو پالنا یزیدی سیاست ہے سیرت مصطفی میں ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہے ‘ قرآنی تعلیمات پر عمل کر کے ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں ذکر خدا اور ذکر مصطفی قیامت تک جاری رہے گا۔ زندگیاں قرآن و سنت کے مطابق ڈھال لیں تو کامیابی قدم چومے گی ۔

ان خیالات کااظہار علامہ راشد مصطفوی ایڈووکیٹ نے سیکٹر سی تھری مین سردار شہزاد عزیز کی رہائش گاہ پر منعقدہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ؐ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس خوبصورت محفل میں نقابت کے فرائض مرکزی میلاد کمیٹی کے پریس سیکرٹری اسحق چوہان نے ادا کیے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے یادگار اسلاف علامہ محمدبشیر مصطفوی نے کہا کہ حضرت بایزید بسطامی ؒ ، حضرت ابوالحسن خرقانی ؒ ، حضرت احمد یسوی ؒ ، حضرت ابومنصور ماتریدی ؒ، حضرت یوسف ہمدانی ؒ ، حضرت عبدالخالق گنجدوانی ؒ ، عشق مصطفی اور محبت رسول ؐ کے روشن چراغ تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی پوری زندگی خوف خدا ، عشق مصطفی ؐ ، خیثیت الٰہی ، محبت الٰہی کے حصول میں گزاری ان کی تعلیمات پر عمل پیرا کر کے ہی ہم اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں ۔ حضور ؐ کی پوری زندگی ہدایت و رہنمائی کا عملی نمونہ ہے ۔ سیرت طیبہ میں ہمارے مسائل کا حل موجود ہے اس خوبصورت محافل میںہدیہ عقیدت بحضور سرور کونین ؐ ، احتشام نور عطاری ، نعمان عطاری ، عثمان عطاری ، سردار شہزاد عزیز ، سردارخاور عزیز ، صاحبزادہ حسان نے پیش کیا ۔ اختتام پر اتحاد عالم اسلام ، استحکام پاکستان ، تحریک آزادی کشمیر ، خطہ کشمیر کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اس تقریب میں پروفیسر رشید احمد صدیقی ، ڈاکٹر محمد ظفر نے بطور خاص شرکت کی ۔