ضلع نیلم کے مسائل کو شاہ غلام قادر سے کوئی بہتر نہیں سمجھ سکتا ،ْ سابق دور میں محض ہوائی اعلانات ہی ہوتے رہے ،ْ بھانت بھانت کی بولیاں مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ نہیں ،ْجماعت جوبھی فیصلہ کرتی ہے اصلاحات کومدنظررکھاجاتاہے

مسلم لیگ (ن) ضلع نیلم کے رہنماء ڈاکٹرجاوید اقبال کا بیان

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) ضلع نیلم کے مسائل کو شاہ غلام قادر سے کوئی بہتر نہیں سمجھ سکتا ،ْ سابق دور میں محض ہوائی اعلانات ہی ہوتے رہے ،ْ بھانت بھانت کی بولیاں مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ نہیں ،ْجماعت جوبھی فیصلہ کرتی ہے اصلاحات کومدنظررکھاجاتاہے ،ْاصلاحات یہی ہیں کہ میرٹ کابول بالاہو ،ْ کرپشن فری معاشرہ ہو ،ْ جھوٹے اعلانات نہ ہوں ،ْ عوام سے جووعدے کئے جائیں ان پرپورااتراجائے،ضلع نیلم کے عوام شاہ غلام قادرکی قیادت میں متحد ومنظم ہیں ،ْ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن) ضلع نیلم (جرگی )کے رہنماء ڈاکٹرجاوید اقبال نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ،ْ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں مثالی کرداراداکررہی ہے،ضلع نیلم کو رب العزت نے وسائل سے مالا مال رکھا ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں حکومتی نے نمائندوں نے ماضی میں کوئی خاص توجہ نہیں دی ،ْ انشاء اللہ مزید پانچ سالوں تک نیلم ویلی تعمیروترقی میں اپنی مثال آپ پیش کرے گا ،ْ شاہ غلام قادر تعمیروترقی کا درخشندہ ستارہ ہیں ،ْ عوام الناس کواُن سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ،ْانشاء اللہ سپیکراسمبلی تمام تر عوامی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :