انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:50

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا کی بہتر برآمدی ڈیٹا رپورٹ ہے۔

(جاری ہے)

ایکسچینج میں مارچ کیلئے روئی کے سودے 0.2 سینٹ (0.28 فیصد) بڑھ کر 71.67 سینٹ فی پونڈ رہے۔مارکیٹ میں کل روئی کی 14412 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو کہ گزشتہ روز سے 1132 گانٹھیں کم ہے۔