ملائیشین پام آئل مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:50

ملائیشین پام آئل مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی
کوالالم پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) ملائیشین پام آئل مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

برسا ڈیریویٹو ایکسچینج میں مارچ کیلئے پام آئل کے سودے 0.8 فیصد گرنے کے بعد 3161 رنگٹ (706 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں 25 ٹن وزن کی حامل 59976 لاٹوں کا کاروبار ہوا جو 2015 ء کی اوسط 44600 لاٹ سے کم ہے۔