یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخ استحکام کے باوجود 10 ماہ کی کم ترین سطح پر

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:47

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخ استحکام کے باوجود 10 ماہ کی کم ترین سطح پر رہے جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کا امکان اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں تیزی ہے۔

(جاری ہے)

لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1131.10 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد بڑھنے کے بعد 1133.5 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1122.35 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد بڑھنے کے بعد 1135.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :