وی آئی پی کلچر نے پی آئی اے کے طیارے کا روٹ تبدیل کر وادیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:22

وی آئی پی کلچر نے پی آئی اے کے طیارے کا روٹ تبدیل کر وادیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 دسمبر 2016ء) : کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز وی آئی پی کلچر کا شکار بن گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ست براہ راست اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پرواز اب براہ راست اسلام آباد جانے کی بجائے براستہ سکھر اسلام آباد جائے گی ۔

(جاری ہے)

طیارے میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ اور پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان سوار تھے جنہیں سکھر جانا تھا۔

دونوں رہنماؤں کی وجہ سے پرواز براہ راست اسلام آباد جانے کی بجائے اب براستہ سکھر اسلام آباد جائے گی۔ طیارے میں موجود مسافروں نے براہ راست پرواز کا کرایہ ادا کیا تھا ۔ روٹ تبدیل کرنے پر مسافروں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :